آئی ایل ٹی 20 میں ڈیبیو کرنے والے فخر زمان کتنے رنز بنا سکے؟

0 17

انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 میں ابوظبی نائٹ رائیڈرز کو ڈیزرٹ وائپرز نے 7 وکٹ سے مات دے دی۔

ناکام سائیڈ نے پہلے کھیل کر 5 وکٹ پر 166 رنز بنائے، فل سالٹ نے 49 گیندوں پر 71 رنز ناٹ آؤٹ بنائے، علی شان شرفو نے 46 اور آندرے رسل نے 30 رنز بناکر پویلین کی راہ لی۔

فاسٹ بولر محمد عمر نے 4 اوورز میں 29 رنز دیکر ایک وکٹ اپنے نام کی۔

وائپرز نے ہدف 18.4 اوورز میں 3 وکٹ پر 168 رنز بنا کر حاصل کرلیا۔ فخر زمان نے 15 گیندوں پر 23 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 3 چوکے اور سکسر شامل رہا۔ ڈان لورینس 70 اور سام کرن 50 ناٹ آؤٹ بناکر نمایاں رہے۔

آندرے رسل اور شاہد بھٹہ نے ایک ایک شکار کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.