صادق سنجرانی سے گورنر بلوچستان کی ملاقات
دونوں رہنمائوںکا مرکز اور صوبوں کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم اور خوشگوار بنانے پر اتفاق
کوئٹہ(شوریٰ نیوز)چیئرمین سینٹ آف پاکستان محمد صادق سنجرانی سے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے ملاقات کی ملاقات میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی، رکن قومی اسمبلی نوبزادہ خالد مگسی اور سینٹر عبدالقادر بھی موجود تھے ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال بلوچستان میں امن و امان کے حالات اور جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا دونوں رہنماوں نے مرکز اور صوبوں کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم اور خوشگوار بنانے پر اتفاق کیا گیا