بھارت کی شرمناک شکستوں کے باوجود روہت کا کپتانی چھوڑنے سے انکار

0 5

ہوم گراؤنڈ پر نیوزی لینڈ اور پھر بارڈ-گواسکر ٹرافی میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بدترین شکست کے باوجود بھارتی کپتان روہت شرما ڈھٹائی کیساتھ کپتانی کرنے کے خواہشمند ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کو منعقدہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) حکام کیساتھ چیف سلیکٹر اجیت اگرکر اور ہیڈکوچ گوتم گمبھیر کی میٹنگ ہوئی، جس میں ٹیم مینجمنٹ نے بتایا کہ مسلسل شکستوں کے باوجود انڈین ٹیم کی قیادت کے خواہشمند ہیں اور مزید چند ماہ کپتانی کرنا چاہتے ہیں۔

ادھر روہت شرما کا مستقبل ٹیسٹ ٹیم میں سوالات پیدا کررہا ہے جبکہ ناقص پرفارمنس کے بعد انکی ٹیم میں جگہ بنانا تک مشکل ہے البتہ پانچویں ٹیسٹ میں مسلسل ناکامی کی وجہ سے انہوں نے خود کو آرام دیا تھا۔

بورڈ میٹنگ میں اجیت اگرکر اور گوتم گمبھیر نے کہا کہ روہت چاہتے ہیں کہ وہ مزید کچھ ماہ کپتان رہیں اور اتنے عرصے میں قیادت کیلئے نیا آپشن ڈھونڈ لیا جائے۔

روزنامہ جاگرن کی ایک رپورٹ کے مطابق ، میٹنگ کے دوران، روہت کے طویل مدتی جانشین کے طور پر بمراہ کا نام تجویز کیا گیا تھا لیکن اس معاملے پر بورڈ کے کئی عہدیداران شکوک و شبہات کا شکار ہیں۔

بمراہ کے معاملے پر بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ بطور فاسٹ بولر کپتانی انکے اوپر بوجھ بن سکتی ہے اور کارکردگی بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب جسپریت بمراہ کی کمر میں سوجن کے باعث چیمپئینز ٹرافی کے ابتدائی میچز میں شرکت بھی مشکوک ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.