کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ سفر ختم ہونے پر سرفراز احمدکا کیا کہنا ہے؟

0 5

سابق کپتان سرفراز احمد نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چھوڑنے پر اظہار خیال کیا ہے۔

خیال رہےکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پی ایس ایل کا چوتھا ایونٹ جتوانے والے سابق کپتان سرفراز احمد کو اُن کی ٹیم نے ریلیز کردیا ہے، پی ایس ایل نائن میں سرفراز احمد کی جگہ جنوبی افریقا کے رائلی روسو کپتان تھے۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ میرا ٹائم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ اختتام ہوا چاہتا ہے،9 سال کے سفر میں بہت فخر محسوس کرتا ہوں، ٹیم کے ساتھ میرا سفر بہت ہی شاندار اور خوبصورت رہا۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے اپنی ٹیم میں کھیلنے کا موقع دیا، بطورکھلاڑی اور کپتان مجھے جس چیز کی ضرورت تھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مہیا کی۔

سرفراز احمد نے مزید کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ گزرے ہر لمحے کو یاد رکھوں گا، میری نیک تمنائیں ہمیشہ اپنی ٹیم کے ساتھ رہیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.