بی جے پی کے قریب سمجھے جانے والے دیواجیت بھارتی کرکٹ بورڈ کے نئے سربراہ منتخب

0 4

بی جے پی کے قریب سمجھے جانے والے دیواجیت سائیکیا بھارتی کرکٹ بورڈ کے نئے سربراہ منتخب ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ دیواجیت سائیکیا کو بی سی سی آئی کا سیکرٹری منتخب کرلیا گیا ہے۔

55 سالہ دیواجیت سائیکیا گزشتہ ماہ بی سی سی آئی کے سابق سربراہ جے شاہ کے چیئرمین آئی سی سی بننے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کی سربراہی کریں گے، وہ اس سے قبل بی سی سی آئی کے بورڈ میں شامل تھے اور بی سی سی آئی کے نگران سیکرٹری تھے۔

دیواجیت سائیکیا بھارتی کرکٹ فینز کے درمیان ایک غیر معروف شخصیت ہیں تاہم ان کے بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔

دیواجیت سائیکیا نے بطور وکٹ کیپر بلے باز فرسٹ کلاس کرکٹ میں 4 میچز کھیلے جن میں انہوں نے مجموعی طور پر 53 رنز اسکور کیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.