اسلم رئیسانی کی قیادت میں وڈھ کی صورتحال پر مصالحتی جرگہ
دونوں فریقین میری اپیل پر فائر بندی پر راضی ہوگئے ہیں،نواب محمداسلم رئیسانی
کوئٹہ(شوریٰ نیوز)چیف آف سراوان سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب محمداسلم رئیسانی کی قیادت میں وڈھ جانے والے مصالحتی جرگہ کا فریقین سے مذاکرات کا پہلا دور ختم ہو گیا دونوں فریقین میری اپیل پر فائر بندی پر راضی ہوگئے ہیں دونوں فریقین کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لئے کل مذاکرات کا دوسرا راونڈ ہوگا وڈھ کی کشیدہ صورتحال پر قابو پانے کیلئے مصالحتی جرگہ کے پہلے رائونڈ کے بعد نواب محمد اسلم رئیسانی کے فریقین سے ہونے والی بات چیت کے بارے میں میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اب میں اپنے وفد کے ہمراہ وڈھ سے واپس خضدارجارہا ہوں کل واپس وڈھ آئیں گے اور فریقین کو سیز فائر پر آمادہ کرلیا ہے قبائلی جرگہ میں نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی، نواب زادہ رئیس رئیسانی، سمیت جھالاوان اور سراوان کے معتبرین بھی شامل ہیںانہوں نے کہا کہ میں اور وفد فوٹو سیشن کے لئے نہیں بلکہ خون خرابے کو روکنے کے لئے وڈھ آئے ہیں کیونکہ یہ ہمارے اپنے لوگ ہیں اور ہم نہیں چاہتے کہ علاقے میں خوان خرابہ ہو اور لوگوں میں نفرت بڑھے وڈھ میں قبائلی تصادم میں نقصان کو اپنا نقصان سمجھتا ہوں میری اور ساتھیوں کی کوشش ہے کہ معاملے کو افہام تفہیم سے قبائلی تنازعہ کو حل کریں انہوں نے کہا کہ بلوچ قوم اس نوعیت کے جھگڑوں کی متحمل نہیں ہوسکتی کیونکہ پہلے ہی بلوچ قوم مختلف قبائلی تنازعات میں سینکڑوں کی تعداد میں اپنے لوگوں کو موت کی آغوش میں بھیج چکی ہے اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہیں لاکھوں لوگ تنازعات کی وجہ سے اپنے علاقوں سے نقل مکانی کر کے مختلف علاقوں اور مقامات پر کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جبکہ ہم بلوچ قوم کا مستقبل تابناک دیکھنا چاہتے ہیں .