نوابشاہ میں عظیم الشان کانفرنس،شیخ ناصری نے’’ اتحاد بین المومنین‘‘ کو اہم ضرورت قرار دیدیا
نوابشاہ میں عظیم الشان کانفرنس،شیخ ناصری نے’’ اتحاد بین المومنین‘‘ کو اہم ضرورت قرار دیدیا
نوابشاہ میں عظیم الشان کانفرنس،شیخ ناصری نے’’ اتحاد بین المومنین‘‘ کو اہم ضرورت قرار دیدیا تفصیلات کے مطابق نوابشاہ میں مرکز معارف اسلامی اور شوریٰ علمائے جعفریہ پاکستان کے زیراہتمام ’’اتحاد بین المومنین کانفرنس‘‘کا انعقاد کیا گیا جس میں سندھ بھر سے علمائے کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اوروکیل مرجع عالی قدر آيت الله العظمٰی شیخ محمد الیعقوبی (حفظہ اللہ) وسربراہ شوریٰ علماء جعفریہ پاکستان علامہ شيخ ہادی حسین ناصری نےکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اتحادبین المومنین کی اہمیت پر زور دیا۔
علامہ شيخ ہادی حسین ناصری نے ’’اتحاد بین المومنین کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد بین المومنین وقت کی اہم ترین ضرورت ہے جس سے چشم پوشی سراسر خود کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے اب ہمیں اس بات کا درک کر لینا چاہیے کہ موجودہ حالات کے تقاضوں کے مطابق ہمارے تمام تر مسائل کا اہم ترین حل ’’اتحادبین المومنین‘‘ میں مضمر ہے علماء کرام سمیت ہر اہل ایمان پر فرض ہے کہ اس معاملہ پر دل و جان سے کام کرے تاکہ اختلافات کا جڑ سے خاتمہ ممکن ہو سکے۔
علامہ شيخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ قوم اُس نہج پر پہنچ چکی ہے جہاں اب فرقہ واریت کو فروغ دینے والوں کو کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جائیگا اور اس اہم ترین موقع پر علمائے کرام کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے اختلافی موضوعات کا باب بند کر دینا چاہیے تاکہ عوامی سطح پر اتحاد کے تمام تر تقاضے پوری ہوسکیں ۔
علامہ شيخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ علمائے کرام ، خطباء، واعظین اور ذاکرین اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے صرف اُن موضوعات کو ہی زیرِبحث لائیں جو کہ ہر گز اختلافی نہیں تو مسائل سراُٹھانے سے پہلے ہی کچلے جائیں گے اور عوام کے اذہان میں یہ بات روزِ روشن کی طرح آشکار ہو جائے گی کہ ہم سب ایک ہیں اور ہمارے درمیان کوئی اختلاف اس سطح کے نہیں جو ہمیں ایک دوسرے سے جُدا کر سکیں۔
کانفرنس کے آخرمیں شرکاء نے مرکز معارف اسلامی اور شوریٰ علمائے جعفریہ پاکستان کے زیراہتمام ’’اتحاد بین المومنین کانفرنس‘‘کے انعقاد کو اہم ترین کوشش قرار دیتے ہوئے اسی حوالے سےشعور کی بیداری اور اس کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے اپنی خدمات پیش کرنیکا اعادہ کیا اور اس بات کا عہد کیا کہ وہ ان اختلافات کو ختم کرنے اور اتحاد کی تمام تر کوششوں میںوکیل مرجع عالی قدر آيت الله العظمٰی شیخ محمد الیعقوبی (حفظہ اللہ) وسربراہ شوریٰ علماء جعفریہ پاکستان علامہ شيخ ہادی حسین ناصری شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔