ٹرمپ کا صدارت سنبھالتے ہی 100 ایگزیکٹو آرڈرز جاری کرنے کا منصوبہ
واشنگٹن: نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت سنبھالتے ہی100ایگزیکٹو آرڈرز جاری کرنے کا منصوبہ بنالیا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریپبلکن سینیٹرز نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی جس میں فوری ایگزیکٹو آرڈز کے اجراء پر مشاورت کی گئی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ امریکی سرحد پر سخت سکیورٹی اور امیگریشن ٹرمپ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، جوبائیڈن کی مدت صدارت کے آخری دنوں کے تمام اقدامات واپس لئے جائیں گے۔
ادھر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تحقیقات کرنے والے محکمہ انصاف کے اسپیشل قونصل جیک اسمتھ مستعفی ہو گئے، ٹرمپ کی الیکشن میں جیت کے بعد جیک اسمتھ نے ان پر لگائے گئے الزامات واپس لے لئے تھے۔