وڈھ میں کشیدگی ، ریاستی اداروں کے کردارپر سوالیہ نشان؟

قانونی رٹ نہ ہونے سے عوام شدید خوف میں مبتلا ہیں،منیر احمدکاکڑ ایڈووکیٹ

0 44

کوئٹہ(شوریٰ نیوز)پاکستان بار کونسل کے ممبر منیر احمدکاکڑ ایڈووکیٹ نے اپنے جاری کردہ بیان میں وڈھ میں کشیدہ حالات پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں سمیت ریاستی اداروں کا کردار سوالیہ نشان ہے ،قانونی رٹ نہ ہونے سے عوام شدید خوف میں مبتلا جبکہ لوگوں کے بنیادی انسانی حقوق متاثر ہورہے ہیں ہرنائی ،زیارت ،ژوب کے بعد وڈھ میں حالات خراب کرکے خیبرپشتونخوا طرز پر حالات پیدا کرنے کی کوششیں کی جارہی ہے صوبائی اور وفاقی سطح پر اربوں روپے فنڈز سیکورٹی کیلئے امن وامان کے قیام کے نام پر رکھاجاتاہے لیکن بلوچستان کی صورتحال کا یہ عالم ہے کہ تحصیل میں مخدوش صورتحال کنٹرول نہیں ہو پاتا نواب اکبر خان بگٹی کے واقعہ کے بعد ایک بارپھر ایک سازش کے تحت صوبے میں امن وامان کو خراب کرنے کی گھناونی سازشیں کی جارہی ہے ،انہوں نے کہاکہ ایک طرف مہنگائی ،بے روزگاری کی وجہ سے بدامنی میں اضافہ ہورہاہے تودوسری جانب ہماری حکومتیں بھی اپنی ذمہ داریوں سے خائف ہوکر خاموش تماشائی کاکردارادا کررہی ہے جس کی وجہ سے صوبے کے امن کو سخت خطرات لاحق ہے صوبے کو خانہ جنگی کی طرف لے جانے سے حالات مزید ابتر ہونگے جس کی تمام تر ذمہ داری متقدر حلقوں پر عائد ہوگی ،انہوں نے کہاکہ خیبرپشتونخوا میں قبائلی عمائدین کو جس طرح راستے سے ہٹایا گیا یہاں بھی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اندازہ ہورہاہے کہ حالات کو جس نہج لے جایاجارہاہے وہاں سے پھر واپسی ممکن نہیں ہوگی ۔انہوں نے مقتدرہ سے اپیل کی کہ وہ وڈھ صورتحال سمیت صوبے کی مجموعی صورتحال پر سنجیدگی کے ساتھ غور کرتے ہوئے حالات کو خانہ جنگی کی طرف لے جانے سے گریز کریں اور اپنا کردارادا کرے .

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.