کوئٹہ، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے ٹائیگر فورس تشکیل

ایک ہفتے میں 2درجن کے قریب ون ویلنگ کرنے موٹرسائیکل قبضے میں لئے گئے

0 55

کوئٹہ(شوریٰ نیوز)اسسٹنٹ کمشنر دشت محمد اکرم حریفال نے کہا ہیکہ علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی اور لوگوںکے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ون ویلنگ کرنے والے نوجوانوں کے خلاف بھر پور کاروائی کرنے کیلئے ٹائیگر فورس تشکیل دی ہے دو موٹرسائیکلوں پر 4جوان کچے پکے لینکس روڈ اور دیگر سڑکوں پر گشت کرتے ہوئے لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں گئے ایک ہفتے میں 2درجن کے قریب ون ویلنگ کرنے موٹرسائیکل قبضے میں لئے ہیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دشت بہت بڑا علاقہ ہے جہاں پر مین سڑکوں کے علاوہ کچے اور پکے لینکس روڈ کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے میں نے اپنی ذمہ داری سنبھالتے ہوئے لوگوں کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے موثر حکمت عملی اپنائی ہے اور جمعہ کو مختلف علاقوں کوئٹہ کولپور اور دیگر ملحقہ علاقوں سے نوجوانوںکی موٹر سائیکلوں پر بڑی تعداد آکر ون ویلنگ کر تی ہے جو اپنی جان گنوانے کے ساتھ دوسروں کی زندگیوں سے بھی کھیلتے ہیں اور اپنے بچوں یا فیملی کے ساتھ آنے والے لوگوں کیلئے مشکلات پیدا کرتے ہیں اس لئے ہم ان کے خلاف کاروائی کرتے ہیں اور ایک جمعہ کے دوران 2درجن ون ویلنگ کر نے والے موٹر سائیکل قبضے میں لے کر بند کئے تھے اس علاقے میں سریاب کوئٹہ مستونگ کولپور کچھی اور دیگر علاقوں سے لوگ یہاں آتے ہیں اور اس علاقے میں علاقہ مکینوں کے علاوہ دشت کا علاقہ اور بھٹہ کا علاقہ ہے جہاں پر لوگوں کی بڑی تعداد آباد ہے ہم نے جرائم پیشہ عناصر پر قابو پانے کیلئے بھٹہ والوں سے ان کے لوگوں کے اعداد و شمار مانگے ہیں تاکہ جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی ہو سکے لیویز فورس نے قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم کی گرفتاری اور مسروقہ ٹریکٹر برآمد کیا ہے اور لوگوں کی ہر مشکل صورتحال میں مدد کی مریضوں اور حادثات کی صورت میں لوگوں کو بر وقت طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا ہے نفری اور دیگر وسائل کی کمی کے باوجود اپنی ذمہ داری بخوبی نبھارہے ہیں اور لوگوں کی بر وقت مدد کیلئے 2 موٹر سائیکلوں اور 4اہلکاروں پر مشتمل ٹائیگر فورس تشکیل دی ہے تاکہ لوگوں کی بر وقت مدد ہو سکے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.