پھالیہ: آتشبازی کے سامان میں آگ لگنے سے دھماکا، 6 افراد جاں بحق

0 4

پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین کے قصبے پھالیہ میں آتشبازی کے سامان میں دھماکے سے 6 افرادجاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔

واقعہ پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین کے علاقہ کوٹ پھلے شاہ میں پیش آیا، دھماکا آتش بازی کے سامان میں آگ لگنے کے باعث ہوا، جاں بحق ہونے والے افراد میں 4 خواتین اور ایک بچی بھی شامل ہے۔

واقعہ کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.