زیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کی تشکیل پر مشاورت کے لیے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل جماعتوں اور دیگر اتحادیوں کو آج افطار ڈنر پر مدعو کر لیا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پی ڈی ایم جماعتوں کے سربراہوں کے علاوہ پیپلز پارٹی اور اے این پی قائدین کو آج افطار پر بلایا ہے، افطار ڈنر وزیراعظم ہاؤس میں ہو گا۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اتحادی جماعتوں کے سربراہان کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کریں گے