اولمپئن شہناز شیخ پاکستان کی ہاکی ٹیم کے کنسلٹنٹ مقرر

پاکستان ہاکی فیڈریشن نےاولمپک کوالیفائرکی میزبانی کی تیاری شروع کردی

0 44

لاہور(شوریٰ نیوز) اولمپئن شہناز شیخ پاکستان کی ہاکی ٹیم کے کنسلٹنٹ مقرر ، پاکستان ہاکی فیڈریشن نےاولمپک کوالیفائرکی میزبانی کی تیاری شروع کردی،ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی اور ایشین گیمز اولمپئن شہناز شیخ کو پاکستان ہاکی ٹیم کا کنسلٹنٹ مقرر کردیا گیا۔ شہناز شیخ کو دو سال کیلئے قومی ٹیم کی ذمہ داری دی گئی ہے۔یہ فیصلہ قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ، پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے فیصلے کی منظوری دیدی۔دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن نےاولمپک کوالیفائرکی میزبانی کی تیاری شروع کردی ہے ۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (آئی ایچ ایف) نے پاکستان کو پہلی مرتبہ اولمپک ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی سونپی ہے، آٹھ ممالک کی ٹیموں کے درمیان ایونٹ آئندہ برس 13 سے 21 جنوری لاہور میں کھیلا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.