جاپان: طالبہ نے نظر انداز کیے جانے پر ہتھوڑے سے حملہ کرکے 8 افراد کو زخمی کردیا

0 4

جاپان کی ایک یونیورسٹی میں طالبہ نے نظر انداز کیے جانے پر ہتھوڑے سے حملہ کرکے 8 افراد کو زخمی کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان کےدارالحکومت ٹوکیو کی یونی ورسٹی میں ایک لڑکی نے کلاس روم میں ہتھوڑے سے حملہ کیا۔

جاپانی میڈیا نے بتایاکہ طالبہ کے حملے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعہ ٹوکیو کی ہوسی یونیورسٹی کے تما کیمپس میں پیش آیا اور حملہ آور 22 سالہ طالبہ کو موقع پر گرفتار کرلیاگیا۔

رپورٹ کے مطابق ملزمہ کا کہنا ہے وہ نظراندازکیےجانے پر فرسٹریشن کا شکار تھی، پولیس نے واقعے کی مزیدتفصیلات فراہم نہیں کیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.