چین میں اگلے ماہ ہونیوالے ایشین ونٹر گیمز کیلئے پاکستانی دستے کا اعلان

0 4

چین میں اگلے ماہ ہونے والے ایشین ونٹر گیمز کیلئے پاکستان کے 6 رکنی دستے کا اعلان کردیا گیا۔

نویں ایشین ونٹر گیمز 7 سے 14 فروری تک چین کے شہر ہربین میں ہوں گے جس میں شرکت کرنے والے پاکستان کے 6 رکنی دستے میں 2 ایتھلیٹس اور 4 آفیشلز شامل ہیں۔

محمد کریم الپائن اسکیئنگ اور محمد شبیر کراس کنٹری کے ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔

محمد کریم کا ایونٹ 8 اور 9 فروری جبکہ شبیر کا ایونٹ 8 سے 12 فروری تک جاری رہے گا۔

پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے مطابق ونٹر اسپورٹس فیڈریشن کے سیکرٹری ائیرکموڈور اشعر جمیل کو شیف ڈی مشن مقرر کیا گیا ہے جبکہ محمد عباس بطور کوچ اور اسماء اکرم بطور سیف گارڈ آفیشل دستے کے ساتھ ہوں گی ۔

چین میں پاکستانی سفارتخانے کی آفیشل رابعہ ناصر کو ایتھلیٹ اٹاچی مقرر کیا گیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.