چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا: صائم ایوب

0 4

قومی کرکٹر صائم ایوب نے مداحوں سے اپیل کی کہ دعاؤں میں یاد رکھیں۔

لندن میں میڈیا  سے بات چیت میں صائم ایوب کا کہنا تھاکہ چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا، میڈیکل پینل کے فیصلے کا انتظار ہے۔

انہوں نے کہاکہ میڈیکل رپورٹس کے بارے میں پی سی بی سے رابطہ کیا جاسکتا ہے، پی سی بی کی طرف سے کیے گئے اقدامات سے مطمئن ہوں۔

ان کا کہنا تھاکہ لندن قیام کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔ صائم ایوب نے مداحوں سے اپیل کی کہ دعاؤں میں یاد رکھیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں صائم ایوب جنوبی افریقا کیخلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے اور ابتدائی رپورٹس میں ان کے ٹخنے میں فریکچر آیا ہے۔

گزشتہ دنوں اظہر محمود کے ہمراہ صائم لندن پہنچے تھے اور ٹخنوں کے مسائل کے ماہر ڈاکٹر لکی جیاسیلن نے صائم ایوب کا معائنہ کیا تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.