غزہ سے سامنے آئی بے حد ہی افسوسناک خبر، 2025 کے پہلے سات دنوں میں 74 بچے شہید
اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف نے صیوہنی فوج کے مسلسل حملوں کے باعث 2025 کے پہلے سات دنوں میں غزہ میں کم از کم 74 بچوں کی شہادت کا اعلان کیا ہے۔
یونیسیف نے بتایا ہے کہ غزہ میں سن 2025 کے پہلے سات دنوں میں کم از کم 74 بچے صیہونی فوج کی جارحیت میں شہید ہوئے ہیں۔ یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے کہا کہ غزہ میں دس لاکھ سے زیادہ بچے عارضی خیموں میں رہ رہے ہیں، جو بچوں کو سردی سے بچا نہيں پا رہے۔
کیتھرین رسل نے مزید کہا: "26 دسمبر سے، آٹھ شیر خوار بچے ہائپوتھرمیا اور سردی کی وجہ سے مر چکے ہیں۔” انہوں نے کہا کہ "ہم نے بہت پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ ناکافی پناہ گاہ، غذا اورصحی وسائل کی کمی ، صفائی کی سنگین صورتحال، اور اب سردیوں کا موسم غزہ میں تمام بچوں کی زندگی کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔”
یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے مزيد کہا”غزہ کے شیر خوار بچے خطرناک صورتحال کا شکار ہیں۔”