ملالہ یوسفزئی ایجوکیشن کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گی

0 3

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی ایجوکیشن کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گی۔

وفاقی سیکرٹری تعلیم محی الدین وانی کے مطابق ملالہ یوسفزئی 11 اور 12 جنوری کو ہونے والی 2 روزہ کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی۔

محی الدین وانی کے مطابق 2 روزہ کانفرنس کا عنوان مسلم ممالک میں بچیوں کی تعلیم ہے۔

خیال رہے کہ سوات میں سال 2012 میں طالبان کی جانب سے حملے میں زخمی ہونے کے بعد ملالہ یوسفزئی بیرون ملک چلی گئی تھیں جس کے بعد سے وہ 2 مرتبہ پاکستان آچکی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.