وی پی این استعمال کرنے والے صارفین ہوجائیں ہوشیار!

0 3

سائبر سیکیورٹی محققین نے ایک نئے قسم کے میل ویئر کی نشان دہی کی ہے جو فائل کھولنے، آڈیو اور اسکرین سرگرمی کو ریکارڈ کرنے اور دور دراز علاقے میں موجود ڈیوائسز سے جڑ کر سائبر حملہ آوروں کو مزید حملے کرنے کی سہولت دے سکتا ہے۔

پلے فُل گھوسٹ نامی یہ میل ویئر فشنگ (دھوکا دہی پر مبنی) اور ایس ای او طریقہ کار سے ٹروجن زدہ وی پی این سافٹ ویئر پھیلانے کے لیے جانا جاتا ہے۔

پلے فُل گھوسٹ وائرس صارفین کے وسیع پیمانے پر ڈیٹا اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ میل ویئر صارف کو چار طریقوں سے پھنسا سکتا ہے جن میں رجسٹری کی کا چلانا، شیڈول ٹاسک، ونڈوز اسٹارٹ اپ فولڈر اور ونڈوز سروس شامل ہیں۔

یہ میل ویئر کی اسٹروکس سے لے کر اسکرین شاٹ اور آڈیو، انسٹال ہوئی سیکیورٹی ایپس، کلپ بورڈ کانٹینٹ، سسٹم میٹا ڈیٹا، کیو کیو اکاؤنٹ انفارمیشن اور انسٹال ہوئی سیکیورٹی پروڈکٹس کو ریکارڈ کر سکتا ہے۔

یہ میل ویئر فائل چلا سکتا ہے، وِنڈوز ایونٹ لاگ، کلپ بورڈ ڈیٹا کو مٹا سکتا ہے، مزید پے لوڈز کو چھوڑ سکتا ہے اور کیشے، ویب براؤزر پروفائل، میسجنگ ایپ اسٹورج اور پروفائلز کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.