وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ صدر آصف زرداری بزنس کمیونٹی کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 75 فیصد ملک کو تاجر برادری چلا رہی ہے، بزنس کمیونٹی اور کاروبار کو تحفظ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ سندھ کی کوشش ہے زیادہ سے زیادہ انڈسٹری لگے۔
شرجیل میمن نے مزید کہا کہ دھواں چھوڑنے والے گاڑیوں کیخلاف سخت ایکشن لیں گے،ملیر ایکسپریس وے کراچی کے شہریوں کیلئے بہترین تحفہ ہے، کراچی میں لندن کی طرح سڑکیں بنائیں گے۔