فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے منی لانڈرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 106ارب روپے کا بڑا سکینڈل پکڑلیا۔
ایف بی آر کے مطابق سات کمپنیاں 106 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے کارٹل میں ملوث نکلیں، کمپنیوں نے سولر پینل کی امپورٹ پر اوور انوائسنگ کے ذریعے منی لانڈرنگ کی۔
کمپنیوں نے چائنا سے امپورٹ سولر پینل کی اصل قیمت کو تقریباً 500 فیصد زیادہ ظاہر کیا، منی لانڈرنگ میں ملوث کمپنیوں کی مالی معاونت بینکوں اور شپنگ لائنز کی طرف سے بھی کی گئی۔
ایف بی آر کے مطابق جعلساز کمپنیوں نے بزنس کیپیٹل 11 کروڑ 90 لاکھ روپے ظاہر کیا اور اربوں روپے مالیت کی منی لانڈرنگ کی۔
حوالہ نیٹ ورک کے ذریعے جعلساز کمپنیوں نے رقم بیرون ملک منتقل کی، منی لانڈرنگ میں ملوث تمام کمپنیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئیں۔