انٹربینک میں ڈالر 11 پیسے سستا ہوگیا
انٹربینک تبادلہ میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 61 پیسے پر بند ہوا ہے۔
انٹربینک تبادلہ میں آج ڈالر کی قدر میں 11 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔
انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 5 پیسے اضافے سے 278 روپے 72 پیسے تھی۔