یمن کے 3 صوبوں پر امریکا اور برطانیہ کے جنگی طیاروں کی بمباری

0 7

آج صبح امریکی- برطانوی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے تین صوبوں صنعا، عمران اور حدیدہ کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق، یمنی ذرائع نے آج جمعرات کی صبح بتایا ہے کہ امریکی- برطانوی اتحاد نے دارالحکومت صنعا سمیت شمالی یمن کے صوبے عمران اور مغربی صوبے الحدیدہ پر فضائی حملے کئے۔

المسیرہ ٹی وی نے بھی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ مغربی جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے جنوب میں واقع جربان علاقے پر دو بار بمباری کی اور عمران صوبے میں واقع سفیان کے علاقے کو بھی تین بار فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔

یمنی ذرائع نے صوبہ الحدیدہ کے علاقے اللحیہ پر بھی امریکی- برطانوی اتحاد کے فضائی حملے کی خبر دی ہے۔

صنعا میں المیادین کے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ صنعا اور عمران صوبوں پر امریکی اور برطانوی حملہ ، بحیرہ احمر میں جنگی جہازوں سے داغے گئے میزائلوں کے ذریعے کیا گیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.