سعودی عرب نے گریٹر اسرائیل کے متنازع نقشے کو مستردکر دیا

0 3

سعودی عرب نے اسرائیلی نقشے کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے مسترد کر دیا۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق اسرائیل نے نام نہاد گریٹر اسرائیل کے متنازع نقشے جاری کئے، نقشوں میں عرب ممالک کے بعض علاقوں کو نام نہاد گریٹر اسرائیل کا حصہ قرار دیا گیا تھا، ایسے بے بنیاد اور انتہا پسند اقدامات اسرائیلی حکام کے غاصبانہ ارادوں کو ظاہر کرتے ہیں۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے مزید کہاکہ عالمی برادری اسرائیلی خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے کردار ادا کرے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.