برازیل کی ریاست پیاؤئی میں بس الٹنے سے7 مسافر ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فیڈرل ہائی وے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ یہ حادثہ گزشتہ روز جنوبی پیاوئی میں ساؤ گونکالو ڈو گرگیویا اور کورنٹے کی میونسپلٹیوں کے درمیان اس وقت پیش آیا جب تیانگوا سے ساؤ پالو جانے والی مسافر بس سڑک سے الٹ گئی۔
حادثے کے باعث بس ڈرائیور اور 6 مسافر موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 8 خواتین سمیت 15 افراد زخمی ہوئے، ابتدائی رپورٹس کےمطابق حادثے کی وجہ مکینیکل خرابی یا ڈرائیور کی طرف سے تاخیر سے ردعمل ظاہر کرنا ہو سکتا ہے۔