ٹرمپ نے کینیڈا کو امریکا کے نقشے میں شامل کرکے تصاویر شیئر کردیں

0 3

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کینیڈا کو امریکا میں شامل کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایسے امریکی نقشوں کی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں کینیڈا بھی شامل ہے۔

ٹرمپ کی جانب سے شیئر کیے گئے ایک نقشے میں کینیڈا اور امریکا کو ملاکر ایک ملک دکھایا گیا ہے جس پر یونائیٹڈ اسٹیٹس لکھا ہوا ہے۔

ٹرمپ نے ایک اور نقشے کی تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں امریکا اور کینیڈا کو ایک ملک دکھایا گیا ہے اور اس پورے نقشے پر امریکا کا جھنڈا بنا ہوا ہے، اس تصویر کے ساتھ کیپشن میں ٹرمپ نے ’او کینیڈا‘ بھی لکھا ہے۔

گزشتہ روز ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں کینیڈا کی سرحد کے حوالے سے کہا کہ اگر ایک مرتبہ اس عارضی لکیر کو ہٹا کر دیکھا جائے تو یہ قومی سلامتی کے لیے بہتر ہوگا۔

ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا اور کینیڈا ایک ساتھ اچھے لگیں گے۔

ٹرمپ نے کینیڈا کو امریکا کے نقشے میں شامل کرکے تصاویر شیئر کردیں

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ڈونلڈ ٹرمپ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کینیڈا کو امریکا کی 51 ویں ریاست بنانے کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں۔

ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ کینیڈا میں بہت سے لوگ امریکا کی 51 ویں ریاست بننے پر خوش ہوں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ امریکا، کینیڈا کو درکار سبسڈیز اور تجارتی خسارہ برداشت نہیں کرسکتا۔

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا قیامت تک امریکا میں ضم نہیں ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.