ایس ای سی پی نے ٹیک اوور ریگولیشنز میں بہتری کیلئے تجاویز طلب کر لیں

0 4

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ٹیک اوور ریگولیشنز میں بہتری کے لیے تجاویز طلب کر لیں۔

ایس ای سی پی اعلامیہ کے مطابق ریگولیشنز میں بہتری اور تجاویز کے لیے ایک مشاورتی دستاویز بھی جاری کی گئی ہے، مقصد ٹیک اوور لین دین کو کنٹرول کرنے والے ریگولیٹری فریم ورک کو مضبوط بنانا ہے۔

مقاصد میں اقلیتی شیئر ہولڈرز کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات شامل ہیں، بہتری کے اہم نکات میں عوامی مفاد کی ٹائم لائنز کو مؤثر بنایا جائے گا۔

اعلامیہ کے مطابق زائد اور کم بار ٹریڈ ہونے والے شیئرز کی قیمت کے تعین کے معیار پر نظرثانی شامل ہے، حاصل کنندگان اور لسٹڈ کمپنیوں کی ضروریات کو بہتر بنانا بھی شامل ہے۔

ایس ای سی پی کے مطابق مجوزہ ترامیم کے نکات کو حتمی شکل دینے میں زیادہ شراکت کو یقینی بنایا جائے گا، مشاورتی دستاویز میں ہر مجوزہ بہتری کے شعبے کی وضاحت شامل ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.