صیہونی فوجیوں کی بربریت

0 3

غاصب صیہونی فوجی غزہ پر حملوں کے دوران فلسطینی قیدیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

صیہونی ہاآرتص اخبار نے ایک تحقیقاتی رپورٹ میں لکھا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے جنوبی غزہ کی ایک عمارت میں داخل ہونے کے دوران ایک فلسطینی قیدی کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا۔

ہاآرتص نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں لکھا ہے کہ غزہ میں "933 ناحال بریگیڈ” کے کمانڈر نے مذکورہ فلسطینی قیدی کو گولی مار کر قتل کر دیا جب کہ اس سے اسرائیلی فوجیوں کو کوئی خطرہ نہیں تھا۔

دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 45 ہزار 885 اور زخمیوں کی تعداد 109,196 تک پہنچ گئی ہے، لاکھوں دیگر فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں اور اس علاقے کا بنیادی ڈھانچہ بھی مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.