پختونخوا کا پی ٹی ایم کوکالعدم قرار دینے کے فیصلے پر نظرثانی کیلئے معاملہ وفاق کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ

0 7

خیبرپختونخوا اسمبلی کی فل ہاؤس کمیٹی نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے پر نظرثانی کیلئے معاملہ وفاق کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی صدارت میں صوبائی اسمبلی کی فل ہاؤس کمیٹی کے پہلے اجلاس میں اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، اپوزیشن لیڈر اور دیگر ممبران اسمبلی نے شرکت کی۔

اجلاس میں پختون قومی جرگے کے مطالبات پر پیشرفت کیلئے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران پختون قومی جرگے کے مطالبات کے حل کیلئے ایک سب کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا جس میں اسمبلی میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی ہوگی۔

کمیٹی ایک ہفتے کے اندر اتفاق رائے سے تجاویز پیش کرے گی جنہیں فل ہاؤس کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ فل ہاؤس کمیٹی وفاقی حکومت سے جڑے مسائل کو ضروری کارروائی کیلئے وفاق کو بھیجے گی اور کمیٹی صوبائی حکومت سے متعلق مسائل کو صوبائی حکومت کے حوالے کرے گی۔

اجلاس میں پی ٹی ایم کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے پر نظرثانی کیلئے معاملہ وفاق کے ساتھ اٹھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.