حکومت سندھ کا سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والوں پر مقدمات درج کروانے کا فیصلہ

0 3

حکومت سندھ نے سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والوں پر مقدمات درج کروانے کا فیصلہ کرلیا۔

سینیئر وزیرشرجیل میمن کی زیرصدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس فیصلہ کیاگیا کہ سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے اور ان کا غیر مجاز استعمال پر مقدمہ درج ہوگا۔

ترجمان نے کہا کہ کمیٹی اجلاس میں متروکہ سرکاری گاڑیوں کی نیلامی کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ کمیٹی اجلاس میں ممبران کی اخراجات میں کمی یقینی بنانے پر اپنی سفارشات پیش کیں اور بتایاکہ گاڑیوں کی الاٹمنٹ اور ریگولیٹ کرنے کیلئے عملدرآمد یقینی بنایاجائے۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ گاڑیوں کی نیلامی کا عمل شفاف بنانے اور فنڈز منصوبوں کیلئے مختص کیے جائیں گے۔

اس موقع پر شرجیل میمن کا کہناتھاکہ سرکاری گاڑیوں کے غیرضروری استعمال اور پی اوایل کے بڑھتےاخراجات کم کیےجائیں، بے کار گاڑیوں کی نیلامی مکمل طور پر شفاف بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.