پاکستان ریفائنری لمیٹڈ (پی آر ایل) نے ریفائنری سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کیلئے پی ایس او سے قرض لینے کا فیصلہ کر لیا۔
پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کو 3 ارب 15 کروڑ روپے قرض ملے گا، پی آر ایل ریفائنری سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کیلئے پاکستان سٹیٹ آئل سے قرض لے گا، پی آر ایل نے قرض کی منظوری سے متعلق تفصیلات سٹاک ایکسچیبج کو ارسال کر دیں۔
خط کے متن کے مطابق پی آر ایل کو قرض فرنٹ اینڈ انجینئرنگ ڈیزائن کی تکمیل کیلئے فراہم کیا جائے گا، پاکستان سٹیٹ آئل کو مستقبل میں قرض کی واپسی ایکویٹی میں تبدیل کر کے ہو گی۔
پی آر ایل کی جانب سے لکھے گئے خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پی آر ایل بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ریفائنری کی توسیع کیلئے قرض کی منظوری دیدی ہے، ریفائنری کی اپ گریڈیشن توانائی کے شعبے میں اہم پیش رفت ہے۔