کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں شکست کے بعد پاکستانی ٹیم پر بھاری جرمانہ عائد

0 5

پاکستان کرکٹ ٹیم پر کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کے خلاف سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 25 فی صد اور آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پانچ پوائنٹ کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

آئی سی سی کی میڈیا ریلیز کے مطابق ایلیٹ پینل میچ ریفری رچی رچرڈسن کی جانب سے پاکستان پر یہ جرمانہ مقررہ وقت میں پانچ اوور کم کروانے پر عائد کیا گیا۔

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے مطابق اگر مقررہ وقت میں ٹیم متعین کردہ اوورز کرانے میں ناکام رہتی ہے تو کھلاڑیوں پر ہر اوور کے بدلے پانچ فی صد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

مزید برآں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پلیئنگ کنڈیشن کے آرٹیکل 16.11.2 کے مطابق ایسی صورت میں ہر اوور کے بدلے ٹیم کا ایک پوائنٹ کم کیا جاتا ہے۔

پاکستان کے کپتان شان مسعود نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے جرمانے کو قبول کرلیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.