مشرقی وسطیٰ میں کشیدگی، سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا

0 2

مشرقی وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران نے مشرقی وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی۔

جبکہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گریس نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک بار پھر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب یمن کے حوثیوں کی جانب سے ممکنہ اسرائیلی حملے کے پیش نظر دفاعی مشقیں شروع کردی گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یمن میں حوثیوں نے زمین، سمندر اور فضا سے آنے والے حملوں کی لہروں کے خلاف دفاعی مشقیں کی ہیں۔

گروپ کی مسلح افواج نے یمن کے مغربی ساحلوں سے فوجی مشقوں کی تصاویر جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ ان کی یہ مشقیں فلسطینی اور لبنانی عوام کی حمایت میں جاری ہیں۔

گروپ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ حوثی فوجیوں نے مختلف ماحول میں دشمن کے بحری جہازوں اور بحری جنگی جہازوں کی مکمل شرکت کے ساتھ یمنی سرزمین پر چار مجازی دشمن کی جارحانہ لہروں کے ذریعے دشمن قوتوں کی جانب سے شروع کی گئی بڑے پیمانے پر جارحانہ کارروائیوں کا جواب دینے کے لیے تربیت حاصل کی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.