صیہونی جیل میں 38 سال سے قیدفلسطینی دانشو ولید دقہ کا انتقال

0 53

عرب میڈیا کے مطابق صیہونی حکام نے فلسطینی دانشور ولید دقہ کی میت خاندان کے سپرد کرنے سے انکار کردیا ہے، ولید دقہ کا خاندان صیہونی شہر حیفہ میں آباد ہے۔

صیہونی پولیس نے حیفہ میں ولیددقہ کے لیےتعزیتی کیمپ پر بھی چھاپہ مارا اور ولید دقہ کے انتقال کی تعزیت کرنے والے لوگوں کو بھی گرفتار کرلیا۔

ولید دقہ کو جیل میں طبی سہولیات بھی فراہم نہیں کی گئی تھیں۔کینسر کی تشخیص کے باوجود ولید دقہ کو علاج کی سہولت سے محروم رکھا گیا۔

فلسطینی دانشور ولید دقہ کو 1986 میں اسرائیلی فوجی کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا،انہوں نے صیہونی جیل میں بھی کئی کتابیں لکھیں، ولید دقہ نے بچوں کے لیے بھی کہانیاں لکھی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.